حمزہ علی عباسی کا بیٹا کس کے دل کی دھڑکن؟

شوبز انڈسڑی سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے بھتیجے مصطفیٰ کو دل کی دھڑکن قرار دے دیا۔

فضیلہ عباسی نے حمزہ علی عباسی کے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسے گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرا بھتیجا محمد مصطفی عباسی میرے دل کی دھڑکن ہے۔

حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مصطفیٰ کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں ماہ 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی
حمزہ علی عباسی نے اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سنائی تھی
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لال دل ایموجی بھی استعمال کی