تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے، ملک میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں، قانون نافذ کرنے والے افسران کہتے ہیں کہ رات کو باہر نہ نکلیں،یہ کونسی ریا ست مدینہ ہے جو تحریک انصاف کہہ رہی ہے، ملک میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف کیلئے ایک قانون جبکہ حکومت میں بیٹھے افراد اور وزیر اعظم کے دوستوں کیلئے دوسرا قانون ، کرپشن کے الزام ان پر جنہوں نے ملک کی خدمت کی یہ بات جدہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر بلال عابد ملک نے یو تھ ونگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر قاتلانہ حملہ بھی کرایا گیا اسلئے اس ایف آئی آر پر آج تک کوئی ایکشن نہ ہوا۔ بلال ملک نے کہا کہ عوام ان دردناک دو سالوں میں جان چکے ہیں ملک کو کس طرف لیجایا جارہا ہے، ملک کی محبت وطن قیادت پر جھوٹے مقدمات دائر کرکے انہیں عوام خدمت سے دور رکھا جارہا ہے، نواز شریف کوجب حکومت ملی تھی اسوقت ملک میں دھماکے، امن و امان کی خراب صورتحال تھی بجلی کئی کئی گھنٹے غائب ہوتی تھی جس پر میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے قابو پایا، آج وطن عزیز کو ایک مرتبہ پھر اسی صورتحال کا سامنا ہے، کراچی میں دن دہاڑے لوٹ مار، قتل، پنجاب میں ننھے بچوں اور خواتین کے ساتھ ذیادتی روز کا معمول اس پر بقول حکومت کے تجربہ کار اور ایماندار کہتے ہیں کہ خواتین رات کو اکیلے باہر نہ نکلیں، ماں باپ اپنے بچوں کی حفاظت کریں،نااہل پولیس اہلکاروں کی حمائت میں وزراء اور مشیران بھی انکی حمائت کرکے عوام کے زخموں نمک چھڑکتے ہیں۔ تقریب سے آزادکشمیر مسلم لیگ ن یوتھ وینگ کے نائب صدر عمران جرال، اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی سوشل میڈیا سر براہ محترمہ سارہ شمس نے بھی خطاب کیا