گیارہ سو تیرا ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پر اہم پیشرفت، سندھ حکومت نے صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

گیارہ سو تیرا ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پر اہم پیشرفت، سندھ حکومت نے صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین ہونگے پی سی آئی سی کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج میں شامل منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لےگی دس رکنی کمیٹی میں وفاقی حکومت کا ایک نمائندہ اور این ڈی ایم اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا نوٹیفیکشن کے مطابق پی سی آئی سی میں کور فائیو کےنمائندے،کمشنر کراچی بھی شامل ہونگے جبکہ چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری محکمہ بلدیات،چیئرمین پی اینڈ ڈی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں صوبائی چیرمین منصوبہ بندی و ترقیات عملدرآمد کمیٹی کے سیکریٹری ہونگےکمیٹی وزیراعلی کی سربراہی میں کراچی میں وفاقی صوبائی منصوبوں کی تکمیل کے لئے پلان مرتب کرےگی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز میں منعقد ہوگا کمیٹی کراچی کےمنصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئےاقدامات وسفارشات تجویز کرےگی۔ پی سی آئی سی کراچی کے لِئے دستیاب فنڈز کے استعمال اور مقررہ میعاد میں منصوبوں کی تکمیل کی نگرانی کرےگی۔ نوٹفیکشن کے مطابق پی سی آئی سی کراچی کےتمام منصوبوں کا مکمل ریکارڈ،شفافیت برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوگی کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ رابطے کے لئے بھی اقدامات کرےگی