ماہرہ خان کی اپنے بیٹے سمیت دنیا کے تمام بچوں کیلئے دعا

پاکستانی فلمز اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان سے اپنی بے پناہ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے
فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ برس قبل جب آپ اس دنیا میں آئے تب سے میری زندگی کا ہر لمحہ میرے لیے انتہائی خوشگوار رہا ہے اور میں اللّٰہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ کی ماں کے طور پر منتخب کیا۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں آپ کے لیے اور اس دنیا کے تمام بچوں کے لیے دعا گو ہوں کہ آپ لوگ خوش اور صحت مند رہیں، اور بہادر اور مہربان بنیں۔ (آمین)۔