وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی گورنمنٹ وومن کالج شارع لیاقت پہنچ گئے.

صوبائی وزیر نے وہاں طالبات کی کالج میں داخل ہوتے وقت کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا.

تمام طالبات ماسک کو یقینی بنائیں. سعید غنی

کالج میں کلاسوں میں سوشل دوری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے. سعید غنی

صوبائی وزیر نے کوتوال اسکول اور سی ایم ایس اسکول بھی پہنچ گئے.

صوبائی وزیر نے ان اسکولوں میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی لیاری کی مختلف اسکولوں کا دورہ کررہے ہیں.

صوبائی وزیر نے میر یعقوب پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول لیاری اوت میر ہدایت اللہ پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول لیاری 2 کا دورہ کیا.

لیاری کی مختلف سرکاری اسکولوں میں تمام ایس او پیز کے ساتھ ساتھ بچوں کی آمد پر ویلکم کے نغموں سے استقبال کیا جاتا رہا.

صوبائی وزیر نے اسکول میں طلبہ و طالبات کو ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی.

ہمیں مل جل کر کرونا کا خاتمہ کرنا ہے. سعید غنی
صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے لیاری کے علاقوں آگرہ تاج کالونی، موسی لائن، نیاآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں قائم ٹی ایس ایف اسکول، عبداللہ ہارون اسکول، عبداللہ ہارون کالج اور دیگر کا دورہ کیا.

صوبائی وزیر نے مختلف کلاس روم کا دورہ کیا.

سعید غنی نے اسکول کے باہر موجود وین ڈرائیوروں کو ماسک فراہم کئے اور انہیں سختی سے ماسک پہنے رہنے کی تلقین کی.

اسکول میں ٹیچنگ و نان ٹیچینگ اسٹاف مکمل ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے. سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کھارادر میں مختلف سرکاری اور نجی؛ اسکولز کے دورے پر پہنچ گئے

صوبائی وزیر نے ایرانیان گورنمنٹ اسکول، کے ایم اے اسکول، رونق اسلام گرلز کالج سمیت دیگر کا دورہ کیا.

اسکول کے ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں. سعید غنی

ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہم اپنے آپ کو اور اپنوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں. سعید غنی

اسکول کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہمیں کرونا کو شکست دینا ہے. سعید غنی