پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری ستارہ امتیاز دو روز بعد ایک اور پاکستانی نوجوان مشینی دل لگا رہے ہیں

کراچی( میاں طارق جاوید )
فرزند پاکستان ،ہیڈ آف سرجری این آئی سی وی ڈی پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری ستارہ امتیاز دو روز بعد ایک اور پاکستانی نوجوان مشینی دل لگا رہے ہیں آپریشن کی تیاریاں مکمل ہو گئی تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری ستارہ امتیاز دوروز بعد مصنوعی دل لگانے کا چھٹا آپریشن کر رہےہیں نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پروفیسر پرویز چوہدری ستارہ امتیاز نے بتایاکہ نارووال کے رہائشی 28 سالہ سجادکادو روز بعد این آئی سی وی ڈی میں آپریشن کرکے اسے مصنوعی دل لگا یا جائے گا کیونکہ اب سجاد نامی جوان کا دل صرف 15 فیصد کام کر رہا جس کی وجہ سے مصنوعی دل لگانا بہت ضروری ہو گیا پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری ستارہ امتیاز نے بتایاکہ اللہ تعالی کے کرم سے ہم نے این آئی سی وی ڈی میں مصنوعی دل لگانے کا پہلاcکامیاب آپریشن 9 جولائی 2018کو کیا تھا جس کے بعد مزید چار کامیاب آپریشن کیے گئے انھوں نے مزید بتایا حالیہ آپریشن میں کافی پیچیدگیاں اور مسائل کا سامنا ہےسجاد نامی نوجوان کو ہیپاٹائٹس اور ڈینگی کے امراض بھی لاحق ہیں لیکن انشاءاللہ عوام کی دعاوں سے کامیاب آپریشن کرکے سجاد مصنوعی دل لگا یا جائے گا این آئی سی وی ڈی پاکستان کے عوام کی بلا تخصیص خدمت انجام دے رہا ہے پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ میں پاکستان میں مزید سرجنز تیار کر رہا ہوں تاکہ پاکستانی عوام کو علاج۔ اور آپریشن کیلئے بیرون ممالک نہ جانا پڑے