امریکا: آبشار پر سیلفی کا شوق لڑکی کی جان لے گیا

امریکا میں ایک لڑکی کا آبشار پر سیلفی لینے کا شوق اس کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مقیم اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی ایک آبشار پر سیلفی بنانے کے لیے گئی اور اس پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرائی میں پانی میں جاگری

امریکا: آبشار پر سیلفی کا شوق لڑکی کی جان لے گیا
امریکا میں ایک لڑکی کا آبشار پر سیلفی لینے کا شوق اس کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مقیم اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی ایک آبشار پر سیلفی بنانے کے لیے گئی اور اس پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرائی میں پانی میں جاگری۔

ماں بیٹے کی کوچ بن گئی، تصاویر وائرل

امریکی ریاست ٹینیسی میں یہ خاتون بالڈ ریور واٹر فال پر اپنے منگیتر کے ساتھ گھومنے کے لیے گئی تھی۔

مقامی پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکی اپنے منگیتر کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ہی اس 90 فٹ اونچے آبشار میں گر پڑے، تاہم لڑکے کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ پولاواراپو کمالا نامی خاتون ہلاک ہوگئیں

بتایا جارہا ہے کہ یہ جوڑا اٹلانٹا میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد واپس اپنی منزل کی جانب جارہا تھا، تاہم راستے میں اس آبشار پر کچھ وقت گزارنے اور سیلفی لینے کے لیے وہ یہاں رُکے تھے۔

آنجہانی خاتون بھارت میں ایک سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ منسلک تھیں اور حال میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا گئی تھیں