گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کی قونصل جنرلMs.Anna Ruffinoکی الوداعی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کی قونصل جنرلMs.Anna Ruffinoکی الوداعی ملاقات
دوطرفہ تجارتی و سفارتی تعلقات، اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،خدمات لائق تحسین ہیں، گورنرسندھ

کراچی ( ستمبر14 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کی قونصل جنرلMs.Anna Ruffinoنے گورنرہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی و سفارتی تعلقات، اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے قونصل جنرل Ms.Anna Ruffinoکی خدمات لائق تحسین ہیں دوران تعیناتی آپ نے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں، آپ کی نئی ذمہ داریوں کے لئے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں امید ہے کراچی سے خوشگوار یادیں لے کر جارہی ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں تعلیم ، صحت ، توانائی ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کی ملاقات
دوطرفہ تجارتی تعلقات ،ملک کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی ( ستمبر14 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Mr.Holger Ziegeler نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ،ملک کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جرمنی تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں ،وفاقی حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کورونا پر کنٹرول اور معاشی سرگرمیوں کے مابین توازن کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ جرمنی کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعہ بھرپور منافع حاصل کر سکتے ہیں، اس ضمن میں حکومت انھیں ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کرے گی۔