گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نارتھ ناظم آباد ریزیڈنس کمیٹی کے وفد کی ملاقات

نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کے مسائل،مکینوں کو درپیش مشکلات اوران کے حل کے لئے اقدامات پرتبادلہ خیال

کراچی ( ستمبر14 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نارتھ ناظم آباد ریزیڈنس کمیٹی کے وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میںنارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کے مسائل،مکینوں کو درپیش مشکلات اوران کے حل کے لئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں نے پورے شہر کو شدید متاثر کیا ،شہر کے کئی دیگر علاقوں کی طرح نارتھ ناظم آباد کے بعض علاقوں کا ڈوبنا افسوسناک تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی پیکج سے شہریوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی ، پہلے مرحلہ میں شہر کے تمام نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کے ذریعہ کی جائے گی ، فراہمی و نکاسی آب ، انفرااسٹرکچر کی بہتری اور دیگر سہولیات کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ہوں گے ۔ ملاقات میں وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ نارتھ ناظم میں تین پلوں کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے ،ان پلوں سے عوام کو بہتر سفری سہولیات حاصل ہورہی ہیں ، کراچی کے شہریوں کے لئے پیکج کے اعلان پر وزیراعظم کے مشکور ہیں