فیصل قریشی بھی لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی کے الیکٹرک کے ہاتھوں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے
اداکار نے اپنے علاقے کی لوڈشیڈنگ کے اوقات سے کے الیکٹرک کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی نہیں تھی اور پھر رات کے ایک بجے دوبارہ بجلی چلی گئی اور خدا جانے کہ کب بجلی واپس آئے گی۔‘

آخر میں اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آخر یہ سب کیا ہورہا ہے؟
فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم نے آپ کی شکایت کا جواب آپ کو ڈی ایم یعنی ذاتی میسج میں دے دیا ہے
فخرِ عالم نے اپنے ٹوئٹ میں فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ اپنے بل کا اکاؤنٹ نمبر کے الیکٹرک کو ڈی ایم کریں شاید آپ کے گھر کی بجلی ڈی ایم اِن باکس میں ہ
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ’کے الیکٹرک ایک پیشہ ورانہ کمپنی ہے اور آج کل تو یہ بلنگ ہیکنگ کے معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہے۔‘

فخرِ عالم کے اِس ٹوئٹ پر فیصل قریشی نے لکھا کہ ’آؤ ہم ڈی ایم، ڈی ایم کھیلتے ہیں
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں