گانا’سجنی‘ میں فرحان سعید کی عُمر کتنی تھی؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال پوچھ لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ماضی کا سُپر ہٹ گانا ’سجنی‘ گنگناتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں اُن کے ہمراہ جل بینڈ کے گلوکار گوہر ممتاز بھی ہیں جو گیٹار بجاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے اپنے چاہنے والوں سے ایک دلچسپ سوال کرتے لکھا کہ ’آپ سب اندازہ لگائیں کہ اُس وقت میری عُمر کتنی تھی؟

فرحان سعید کی جانب سے اُن کی عُمر پوچھنے پر مداحوں نے اپنے اندازے لگاتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اپنے جوابات دیے
لوکار نے ماضی کے دِنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’سجنی کو ایک لمبا عرصہ ہوگیا ہے اور مجھے یہ سب ایک خواب محسوس ہوتا ہے
واضح رہے کہ ’سجنی‘ گانا پاکستان کے معروف پاپ بینڈ ’جل‘ کا ہے جو کہ 2007 میں ریلیز ہوا تھا اور اِس گانےکے گلوکار فرحان سعیدتھے