حکومت سندھ کو چاہئے کہ ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافے کو روکنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے، طاہر ملک

اگر ڈینگی کے خلاف بروقت اقدامات نہیں کئے گئے تو یہ بھی کورونا وائرس کی طرح عوام کی مشکلات کا باعث بنے گا، طاہر ملک
حکومت سندھ نے آج تک کسی عوامی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سندھ حکومت صرف اور صرف کرپشن کے بارے میں سوچتی رہتی ہے، طاہر ملک

Tahir Malik=PTI

کراچی،14ستمبر:پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو چاہئے کہ ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافے کو روکنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے۔ اگر ڈینگی کے خلاف بروقت اقدامات نہیں کئے گئے تو یہ بھی کورونا وائرس کی طرح عوام کی مشکلات کا باعث بنے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صفائی ستھرائی کا نظام درست کرے۔ جابجا کچرے کے ڈھیر اور ان سے اٹھنے والے تعفن سے ڈینگی کے علاوہ اور بھی مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت سندھ جب اقدامات اٹھاتی ہے جب پانی سر سے اوپر ہو جاتا ہے۔ سندھ حکومت فوری طور پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کرے کہ وہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع کریں اور علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مچھر مار اسپرے کروانے کا عمل شروع کریں۔ سندھ حکومت کو چاہئے کہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم شروع کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے آج تک کسی عوامی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سندھ حکومت صرف اور صرف کرپشن کے بارے میں سوچتی رہتی ہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ سندھ میں صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔ سندھ کے ہسپتال پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناکامی کا منظر دکھا رہے ہیں۔ سندھ کے ہسپتالوں میں کہیں ڈاکٹر غیر حاضر رہتے ہیں تو کہیں دوائیوں کا فقدان ہے۔ سندھ حکومت کوئی بھی ادارہ ٹھیک سے چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ
03232121127