پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ریاض ریجن سعودی عرب کا احتجاجی مظاہرہ


جدہ ( ناظم علی عطاری ) 12 ستمبر کو پاکستان اور دیگر ممالک میں بسنے والے مسلم لیگ ن کے چاہنے والوں ، سپورٹرز ، ووٹرز اور ورکرز کی طرح سعودی پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ٹیم ریاض ریجن کی جانب سے اپنی قائد محترمہ مریم نوازشریف کی سپورٹ میں حکومت وقت پاکستان اور خصوصا” وزارت داخلہ حکومت پنجاب کے ناروا سلوک کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف احمد قریشی کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم معروف نعت خواں عابد شمعون چاند نے پیش کیا پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری محمد اسلم رہی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ریاض ریجن چوھدری فیصل واھلہ نے سپاس نامہ پیش کیا اور قائد محترمہ مریم نواز شریف پر قاتلانہ حملے اور ورکروں کی گرفتاری پر حکومت وقت کو آڑے ہاتھ لیا انہوں نے اس احتجاجی مظاہرے کی غرض و ہیت بیان کرتے ہوئے مریم نواز کی تھانے کو جمع کرائی گئی درخواست پر ایف آئی آر درج نہ کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور شریف خاندان کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ کے دیگر قائدین اور ورکرز کو بوگس مقدمات میں پھنسانے کے عمل پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ھے ۔ تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا لیکن انہوں نے پاکستانی عوام اور خصوصا” اپنے ووٹروں کو سخت مایوس کیا ھے
دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے انداز میں اس احتجاجی مظاھرے کے اغراض و مقاصد پر مفصل گفتگو کی اور قائد محترمہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا آخر پر منتظم پروگرام سینئیر قائد نوجوانان اور مرکزی سیکرٹری انفارمیشن سعودی عرب محمد اسلم راھی نے واضع پیغام میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا
مہمانوں میں سینئیر رہنماء ن لیگ صابر جوئیه ، نائب صدر مسلم لیگ ن ریاض ریجن ملک قاسم ایوب ، جنرل سیکرٹری ریاض سٹی عباس اکبر اور سینئر لیڈر سوشل میڈیا ناظم حسین چوھدری ، جنرل سیکرٹری ریاض ریجن دبیر نقوی ، چوھدری تصدق جٹھول، مہر شانی فرام دمام ، ایاز محمود خان ، اشتیاق اقبال ، محمد عمر ، میاں زاھد ، مبشر بٹ ، آصف اقبال، عمیر احمد قریشی، وحید بٹ، مہر خالد، احسن سجاد اور دیگر دوست شامل تھے آخر میں پروگرام کے اختتام پر بہت خوبصورت دعائیہ کلمات زاہدشریف کی طرف ادا کئیے گئے جس میں پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی خوشحالی سالمیت کی دعا کے ساتھ ساتھ میاں محمد نوازشریف کی صحت کاملہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی