متعدد شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کا خاتمہ کردیا گیا ہے

کراچی ( )ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرز پر شہریوں کی جانب سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعدد شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کا خاتمہ کردیا گیا ہے،دھنسنے والی متعدد سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام رات دن بغیر کسی وقفہ کے جاری ہے،واٹربورڈ کی سیورکلینگ اینڈایکوپمنٹ سروسزورکشاپ ڈویژن کی سیورکلینگ مشینوں سے شہرکے تمام اضلاع میں سیوریج اوورفلو کی شکایات کے خاتمہ کیلئے مختلف شفٹوں میں کام لیا،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے اس ہفتہ بھی ہفتہ وار تعطیلات کے دوران شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف شفٹوں میں کام کرکے متعدد عوامی شکایات کا خاتمہ کیا،گلبرگ ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے موصولہ شکایات پر واٹربورڈ کے عملے نے بلاک6 اور 12میں مین ہولز کی صفائی کرکے سیوریج کا مسئلہ حل کردیا ہے اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد بلاک 11بی،گلشن حالی، کالوچوک یوسی 24،23زمان ٹاؤن میں سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کرکے سیوریج کی کمپلین نمٹادی گئی ہے،اپسرا اپارٹمنٹ لیاقت آباد میں مین سیورٹرنک کی رات گئے صفائی کرکے علاقہ کو سیوریج اوورفلو کی شکایت سے بچال لیاگیا، کورنگی،چکرا گوٹھ 16ہزار فٹ روڈ پر دھنسنے والی 36انچ قطر کی لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے،لیاری فدا حسین روڈ میں اوورفلو کی شکایت پر سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کی شکایت ختم کردی گئی،یوسی 11لیاری محمد حسن علی روڈ اور عید گاہ روڈ سے موصولہ سیوریج اوورفلو کی شکایت کا خاتمہ کردیا گیاہے،سرجانی ٹاؤن سے ملنے والی سیوریج اوورفلو کی شکایت پر علاقہ کی سیوریج لائنوں کی ونچنگ مشینوں کی مدد سے صفائی شروع کردی گئی ہے،سرجانی ٹاؤن سیکٹر4بی میں کھلے مین ہولز کی اطلاع پر مین ہولز کورز اور رنگ سلیب رکھ دیئے گئے،علاوہ ازیں لیاقت آباد مین ایس ایم توفیق روڑ روڑ پر دھنسنے والی 48 انچ قطر کی تبدیلی کا کام دن رات جاری رہا،جو پیر کی صبح تک مکمل کرلیا جائے گا اس لائن سے لیاقت آباد کے تمام بلاک منسلک تھے،تاہم واٹربورڈ نے بہتر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ لائن کو متبادل 27 انچ قطر کی متبادل لائن سے منسلک کر کے سیوریج کا نظام بحال رکھا،۔
کراچی ( ) واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عبدالرحمن شیخ کے والد اور سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار شیخ اتوار کوکراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے،مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں واٹربورڈ کے افسران سمیت دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے عبدالرحمن شیخ سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطار کرے،ان کے درجات بلند کرے اور عبدالرحمن شیخ سمیت دیگر سوگواران کو صبر جمیل دے ِ،آمین
ہینڈ آؤٹ نمبر08-13/kwsb/pro/09/20
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ