ہم دکھ کے اس گھڑی میں مخدوم خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔-احسن عباسی

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق بانی رکن مخدوم امین فہیم مرحوم کا بیٹا مخدوم عقیل الزمان رضاء الہی سے انتقال کر گیا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا ہے کہ ہم دکھ کے اس گھڑی میں مخدوم خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے کر پسماندگان کو صبر ایوب سے نوازے آمین
مڈل ایسٹ گلف کے جنرل سیکرٹری محمدخالد رانا نے بھی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
دیگر عہدیداران اور کارکنان میں رانا عدیل، وسیم ساجد، یونس ابوغالب، قریب اللہ، ھدایت اللہ، حیدر علی آتش، فلک تاج، صداقت حسین بھرگوش، ملک شفیق، ملک بلاول،عابد حسین اعوان، عبدالقادر،ملک عبدالکریم، ملک بخت محمد، چوہدری اختر، غلام نبی نواب، شریف بلوچ بھٹو اور دیگر کارکنان نے مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرےاور لواحقین کو صبر جمیل دے