کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاطی برتیں، رمشا خان

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے ۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسڑی کی اداکارہ رمشا خان نے فوٹو ، ویڈیو شئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں کے ساتھ کورونا سے بچاؤ اور اس سے احتیاط برتنے کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے
رمشا خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ انہوں نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے، رمشا نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور تصویر میں کافی خوبصورت نظر آ رہی ہے
رمشان خا نے ماسک لگائے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا مت بھولیں، کورونا کم ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا ہے ا س لیے ایس اوپیز کے تحت باہر نکلیں اور خود کو محفوظ بنائیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی آئی ہے جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 526 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 893 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے