روشن تھر … روشن سندھ … روشن پاکستان | رپورٹ جیوے پاکستان

بے نظیر بھٹو کا خواب دس اپریل کو حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے

تھر میں 10 اپریل 2019 کو نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے تھر کول پروجیکٹ افتتاح کے لیے تیار۔ دو تھر کول پاور پروجیکٹ ہر ایک 330میگا واٹ کا ۔باضابطہ افتتاح کے لیے تیار۔ ۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام تیاریوں کی نگرانی کرتے ہوئے افتتاح کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ۔بے نظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت مل رہی ہے تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا کام شروع ۔۔۔روشن تھر … روشن سندھ … روشن پاکستان … یہ خواب بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں دیکھا تھا ۔انیس سو چھیانوے میں بے نظیر بھٹو نے کوئلے سے چلنے والے پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔
آج پورے تھر کو ایک تہوار کے لیے تیار کیا گیا ہے … ۔تھرکول سجایا گیا ہے بینرز ۔جھنڈیاں پوسٹرز آویزاں ہیں. حکومت سندھ ۔اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سے جڑے ہر فرد کے لئے یہ انتہائی خوشی اور مسرت کا موقع ہے ۔