عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور اہل امیدواروں کو کامیاب بنائیں -سید صدرالدین شاھ راشدی

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندہ کہ صدر سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور اہل امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے امید کرتے ہیں کہ بارشوں میں تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصانات کا مل کر مداوا کریں گے۔ کارکناں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ، سندھ کی خواتین اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ فنکشنل لیگ میں شامل ہوں ، کارکنان حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر توجہ دیں، سندھ کی تقسیم کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ کاؤنسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی نے پارٹی کی اعلی سطحی اجلاس کی صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ، انفارمیشن سیکریٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی ، صوبائی رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ صوبائی آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالکریم شر ، صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن کامریڈ نثار ابڑو ، صوبائی ایڈیشنل رابطہ سیکریٹری وقار جٹ صوبائی آرگنائزنگ ایڈیشنل سیکریٹری حر محمد خان منگریو کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ سمیت تمام اظلاع کے صدور اور سیکریٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندہ کے صدر سید صدرالدین شاھ راشدی نے فنکشنل لیگ کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی فنکشنل لیگ ایک نمائندہ پارٹی ہے ، سید صدر الدین شاہ راشدی نے مزید کہا کہ بارشوں کہ باعث سندہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے وزیر اعظم کو آگاہی دی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے امید کرتے ہیں کہ بارشوں میں تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصانات کا مل کر عوام کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا سربراہ فنکشنل لیگ کا سربراہ ہے ،ہماری جماعت صرف سندہ تک محدود نہیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں ، بارشوں اور سیلاب کے باعثِ سندھ میں فصل مکمل طور پر تباھ ہوچکی ہے،لوگ مزید غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور حالیہ بارشوں کے وجہ سے عوام کا ہونیوالے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوا تو امن امان کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ خواتین اور نوجوانوں کو فنکشنل لیگ میں شامل ہونا چاہئے ۔ سید صدر الدین شاہ راشدی نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور اہل امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو اجلاس کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کا اختیار ضلعی عھدیداروں کو دیا گیا ہے، الیکشن کی سیاست بہت اھم ہے، ضلعی صدور اور سیکریٹریز پر بڑی ذمیداری عائد ہوتی ہے، بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنے سرگرمیوں کو تیز کریں اور سندھ کے ھرحلقے سے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان حلقہ بندی میں بھرپور حصہ لیں، جمھوریت کہ لیے صاف شفاف بلدیاتی انتخابات بہت ضروری ہے اور الیکشن کمیشن کو اس طرف توجہ دینی پڑیگی کہ زرداری لیگ نے بلدیاتی انتخابات کے فوری اعلان کے بعد اپنے جیالے افسران کی تعیناتی کی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتحادی ضرور ہیں لیکن انہوں نے سندہ کی عوام کو مایوس کیا اور دوسری طرف زرداری لیگ نے سندھ کو موہئن جو دڑو جیسا بنادیا گیا ہے سردار عبدالر حیم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندہ کائونسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائیگا