یوٹیوبر جوڑے نے بُرج خلیفہ پر بچےکی جنس کا اعلان کرنے کیلئےکروڑوں خرچ کردیے

کینیڈین نژاد یوٹیوبر جوڑی انس اور اصالہ مرویٰ نے اپنے ہونے والے بچے کی جنس کا اعلان کرنے کےلئے برج خلیفہ کو 95 ہزار امریکی ڈالرز دے کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں دبئی کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر یوٹیوبر جوڑے کے ہونے والے بچے کی جنس کا اعلان کیا جارہا ہے
یہ انس اور اصالہ کا دوسرا بچہ ہوگا، اس سے قبل ان کی ایک بیٹی ہے اور اب بیٹے کی پیدائش ہوگی۔

اس منفرد طریقے سے بچے کی جنس کا بتانے کیلئے برج خلیفہ پر 10 سیکنڈ کا ڈسپلے کیا گیا۔

کاونٹ ڈاؤن کے ساتھ برج کی روشنیاں گلابی اور نیلے رنگ سے جگمگاتی رہیں بالاآخر پوری عمارت نیلے رنگ میں نہا گئی اور اس پر لکھا نظر آیا ’اٹس آ بوائے‘

خیال رہے کہ یہ جوڑی یوٹیوب پر اپنے وی لاگز اور پرینکس کے لیے خاصی مشہور ہے، اس جوڑی کے یوٹیوب پر 73 لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں جبکہ انسٹاگرام پر 26 لاکھ سے زائد چاہنے والے موجود ہیں۔