سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ایل ڈی اے سٹی کیس میں ڈھائی سال بعد باعزت بری ہوگئے ہیں

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ایل ڈی اے سٹی کیس میں ریلیف مل گیا۔

ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔


احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

نیب، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور دیگر کیخلاف انکوائری بند

احتساب عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کر دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت سے احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

احد چیمہ کے چھپائے ہوئے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے برآمد

احد چیمہ نیب کے سب سے طویل زیرحراست ملزم

احد چیمہ کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے مسترد

احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کرپشن کیس میں ڈیڑھ سال گرفتار رہے، لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔