کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق، 271 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی ایک اموات رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2440 ہوگئی ہے اور اسی طرح 271 نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد بتدریج بڑھ کر 131675 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 157 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کی جانب چلے گئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کورونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11042 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے میں 271نئے کیسز سامنے آئے اور اب تک صوبے بھر سے 10 لاکھ 95 ہزار 416 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن کے نتیجے میں مجموعی 1 لاکھ 31 ہزار 675 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کے بعد اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2440 ہوچکی ہے۔ اپنے بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں157مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اب تک1 لاکھ 26 ہزار 861 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت 2374 مریض زیر علاج ہیں جن میں 2075گھروں میں اور6 آئسولیشن مراکز اور 293 مریض مختلف اسپتالوں میں شامل ہیں جبکہ اس وقت 148 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق بتایا کہ 271نئے کیسز میں سے203 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 86، ضلع کورنگی 45 اورضلع شرقی 32،ضلع وسطی اورضلع ملیر 17-17 اورضلع غربی 6 کیسز شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں جامشورو8، بدین اور دادو5-5 ، گھوٹکی، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد3-3، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈومحمد خان اور ٹھٹہ4-4، قمبر، تھرپارکر 2-2 ، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، سجاول اور عمرکوٹ1-1 رپورٹ ہوئے۔