راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے اس کی ویڈیو بنانے کے کیس میں نیا موڑ آگیا

راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے اس کی ویڈیو بنانے کے کیس میں نیا موڑ آگیا، لڑکی نے ملزم ارسلان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بیان دے دیا۔

لڑکی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد القیوم بھٹہ کی عدالت میں کہا کہ اس کا ملزم ارسلان سے کوئی تنازع نہیں، اسے بلاوجہ ملوث کیا گیا۔

راولپنڈی: 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کردیا

لڑکی نے کہا کہ اس کی ویڈیو نامعلوم افراد نے وائرل کی، ملزم ارسلان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ملزم ارسلان کے خلاف کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

متاثر ہ لڑکی نے کہا کہ ارسلان کو ضمانت دی جائے یا بَری کیا جائے ، اسے کوئی اعتراض نہیں۔