کراچی: مقامی صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو گرفتا کرلیا گیا-جہلم میں ابصار عالم کے خلاف بھی مقدمہ درج

کراچی: مقامی صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو گرفتا کرلیا گیا

کراچی: بلال فاروقی کیخلاف ڈیفنس تھانے میں فیکٹری ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی: مشین آپریٹر نے بلال فاروقی کیخلاف منفی مواد پوسٹ کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے، پولیس
کراچی: بلال فاروقی کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا، اہلیہ
کراچی: پولیس اہلکار دوبارہ گھر آکر بلال فاروقی کا فون بھی لے گئے، اہلیہ
کراچی: مدعی جاوید خان لانڈھی کا رہائشی اور وہیں ایک فیکٹری میں ملازم ہے
کراچی: ڈیفنس میں کام سے آیا تھا، موبائل دیکھا تو بلال فاروقی کی پوسٹ نظر آئیں، مدعی
کراچی: بلال فاروقی نے اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد پوسٹ کررکھا تھا، مدعی

کراچی : 24 گھنٹوں میں بلال فاروقی کی تمام پوسٹس موٹر وے زیادتی کیس سے متعلق ہیں

——
جہلم میں ابصار عالم کے خلاف بھی مقدمہ درج
——
عامل صحافی بلال فاروقی کی گرفتاری کی مذمت
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور عامل صحافی بلال فاروقی کے خلاف بھونڈے اور جھوٹے مقدمے کے اندراج اور انکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بلال فاروقی کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری طور پر ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے
کے یو جے دستور کے صدد ریاض احمد ساگر اور سیکرٹری محمد عارف خان نے اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ عامل صحافیوں کے خلاف مشین مینوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنا ہی مقدمے کے بھونڈے اور جھوٹے ہونے کا بین ثبوت ہے اس قسم کے مقدمات نہ صرف قانون کا مذاق ہیں بلکہ آزادی صحافت پر بھونڈا حملہ بھی ہیں
مذمتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلال فاروقی ایک ذمہ دار صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی تنظیم کے عہدیدار بھی ہیں لہذا ان سے کسی غیر ذمہ دارانہ رویے کی ہرگز توقع نہیں کی جا سکتی
مذمتی بیان میں حکومت کے قانون ساز اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بنائے ہوئے قوانین پر عملدرآمد کا منصفانہ اور شفاف طریقہ بھی وضع کریں اور قانون کو غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کو یقینی بنائیں

سیکرٹری انفارمیشن
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور
————-
کراچی پریس کلب
پریس ریلیز
11-09-2020

کراچی(اسٹاف رپورٹرکراچی پریس کلب کے صدر محمد امتیاز خان فاران،سیکرٹری ارمان صابر اور ارکان گورننگ باڈی نے پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ممبراورصحافی بلال فاروقی کی گرفتاری اورجھوٹا و من گھڑت مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کوجاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی معاشی زندگی تنگ کرنے کے بعد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لیے نئے نئے حربے استعمال کررہی ہے ۔بلال فاروقی کی بلاوجوازگرفتاری اور مقدمہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے واضح کیاکہ صحافی کسی دھمکی ،ناجائزمقدمے اور گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے بلال فاروقی پر جھوٹامقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس پر ازخود نوٹس لیں اور صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائی کا حکم دیں۔

عبدالرحمن
0321-2115504
سیکرٹری
پریس اینڈ پبلی کیشنز کمیٹی
کراچی پریس کلب