موٹروے واقعے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، محمد یوسف

پاکستان کے سابق بیٹسمین محمد یوسف نے لاہور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ جو ہوا اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ہم نے عورت کی حیا پر اس قدر زور دیا کہ احساس تک نہ ہوا کہ مرد بھی بےحیا ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد یوسف نے لاہور میں خاتون سے زیادتی کے واقعے پر لکھا کہ نظر تو شیطانوں کے تیروں میں سے ایک تیر ہے جس چیز پر پڑتا ہے اسکا عکس لے لیتا، اس لیے ہمیں نظریں جھکا کر چلنے کا حکم ہے۔

محمد یوسف نے مزید لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہمیں ہدایت دے
محمد یوسف کے اس پیغام سے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ یوسف آپ نے بالکل ٹھیک کہا، یہی حقیقت ہے۔