صدرمملکت کا کراچی پیکج میں صنعتی علاقوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز پر اتفاق کرنا خوش آئند

صدرمملکت کا  کراچی پیکج میں صنعتی علاقوں کے لیے فنڈز مختصکرنے کی تجویز پر اتفاق کرنا خوش آئند ہے ،  صدر کاٹی
صنعتوں کو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگسے مستثنی کیا جائے، صدر سے ملاقات میں شیخ عمر ریحان کی تجویز

کراچی() کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری(کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ   صدرمملکت عارف علوی  کی جانب سے  صنعت کاروں سے ملاقات میں صنعتکاروں کی جانب سے  کراچی پیکج میں صنعتی علاقوں کے لیے فنڈز مختصکرنے کی تجویز پر اتفاق کرنا خوش آئند ہے ، جس سے کراچی کے صنعتی علاقوں کی بہتریاور انفرااسٹرکچر کے مسائل کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ  صدر مملکت عارف علوی سے گورنرہاوس میں صنعتیعلاقوں کی ایسوسی ایشنز کے صدور  اورصنعتکاروں کی ملاقات میں  انڈسٹریل ایریاکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔  شیخ عمرریحان کا کہنا تھا کہ  صدر مملکت سے ملاقاتمیں ہر صنعتی علاقے کی ڈیولپمنٹ کمپنی  کوکم از کم2  ارب  روپے فوری طور پر فراہم کرنے اورصنعتی علاقوںکوبجلی اور گیس کی لوڈ  شیڈنگ سے مستثنیٰقرار دینے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ صدرمملکت نے کراچی پیکیج کے تحت صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بہتریکےلیے بجٹ مختص کرنے سے قبل پی سی ون جمع کروانے اور صنعتکاروں کی جانب سے موصولہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ اعلیٰحکومتی سطح پر جس طرح کراچی کے صنعتی علاقوں کے مسائل دور کرنے کےلیے رابطوں کاآغاز ہوا ہے، امید ہے اس کے نتیجے میں کراچی صنعتی شعبے کے مسائل حل ہوں گے جو کہملکی معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ شیخ عمر ریحان نے کراچی کے صنعت کاروں سےبراہ راست رابطوں پر صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ بھی اد اکیا۔