واٹربورڈ کی جدید سیورکلینگ وراڈنگ مشینوں میں ٹریکر نصب کیئے جارہے ہیں

کراچی ( ) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈشہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور اس سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کیلئے موثر اور بھرپور اقدامات کررہا ہے، شہریوں کو جلد گھر بیٹھے شکایات کے اندراج،واٹربورڈکے بلوں کے حصول، بلوں کی ادائیگی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جارہی ہے،واٹربورڈ کی جدید سیورکلینگ وراڈنگ مشینوں میں ٹریکر نصب کیئے جارہے ہیں،یہ بات انہوں نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی قیادت میں مکاقات کیلئے آنے والے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ واٹربورڈ شہر میں ہونے والی غیرمعمولی برسات کے دوران ٹوٹنے والے رنگ سلیب اور مین ہولز کورز تبدیل کرنے کے کام کا آغاز کرچکا ہے،پانی کی لائنوں سے رساؤکا تیزی سے خاتمہ کیا جارہا ہے جبکہ بارشوں کے دوران دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام برق رفتاری سے جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ واٹربورڈ شہر کے دیگر علاقوں سمیت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243میں فراہمی آب کی بہتری کیلئے مربوط اقدامات کررہا ہے،جلد بہادر آباد اور شرف آباد سمیت اس حلقہ کے دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی بہترکرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا جائے گا،متعلقہ انجینئرز اور افسران کو اس ضمن میں ضروری ہدایات دیدی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال بلاک2میں پانی کی بوسیدہ لائن سے پانی کے رساؤ کے خاتمہ کیلئے جلد لائن کو تبدیل کردیا جائے گا،شہر میں ٹوٹے مین ہولز کورتبدیل کرنے کیلئے نئے مین ہولز کورز تیار کرائے جارہے ہیں،اس کے علاوہ دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام مزید تیز کردیا گیا ہے،واٹربورڈ کی جدید سیورکلینگ وراڈنگ مشینوں میں ٹریکر نصب کیئے جارہے ہیں تاکہ ان مشینوں کی لوکیشن کا متعلقہ افسران کو عمل ہوسکے،قبل ازیں رکن قومی اسمبلی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے اراکین نے ایم ڈی واٹربورڈ کو فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا، ایم ڈی واٹربورڈ نے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتربنانے کیلئے متعلقہ افسران کو فراہمی آب کی لائنوں کی صفائی کے احکامات جاری کیئے،انہوں نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ منتخب نمائندوں کی جانب سے اجاگرکردہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ان سے موثر رابطے میں رہیں،اجلاس میں دیگر کے علاوہ چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو، چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس، سپرنٹندنگ انجینئر امتیاز مگسی، آصف قادری، ایگزیکٹیوانجینئر واصف فاروقی اور وقار احمد بھی موجود تھے۔

کراچی () ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے واٹربورڈ ایل ایس آر پمپنگ اسٹیشن گلشن اقبال پر تعینات ہیلپر پرویز میمن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت واٹربورڈ کے تمام ملازمین سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ والدین سمیت دیگر سوگواران کو صبر جمیل دے اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین
واضح رہے کہ تینوں بچے بدھ کی سہ پہر اختر کالونی کی قریب ٹینکرزکی ٹکرسے ہلاک ہوئے تھے۔
ہینڈ آؤٹ نمبر06-09/kwsb/pro/09/20
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ