نعمان اعجاز نے اپنی طاقت کا راز بتادیا

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنی طاقت کا راز بتا دیا۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک شیر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نےکچھ اشعار لکھے کہ:

’تو ہر وقت ساتھ رہے یہ ضروری نہیں
تیرے ہونے کا احساس ہی کافی ہے‘
اداکار نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ :

’اب میں نے کیا کرنا ہے
جو کرنا ہے اسی نے کرنا ہے‘
اپنے کیپشن کے آخر میں اداکار نے مزید لکھا کہ ’ایک شیر کے ساتھ رہنا طاقت کا نشہ ہے۔‘
واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے بڑی عمر کا نقصان بھی بتایا تھا
تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’بڑی عمر کی یہی بات مضحکہ خیز ہے کہ آپ کی نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن لوگوں سے حاصل کئے تجربات کی بدولت آپ کی دیکھنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہوجاتی ہے