وسیم اکرم کی طرح کوئی بال سوئنگ نہیں کرسکتا، ٹرینٹ بولٹ

وسیم اکرم کی طرح کوئی بال سوئنگ نہیں کرسکتا، ٹرینٹ بولٹ
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی طرح کوئی بالر گیند کو سوئنگ نہیں کرسکتا۔

انسٹاگرام پر ایک سوال کے جواب میں ٹرینٹ بولٹ نے وسیم اکرم کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ان کے بہت سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں لیکن کوئی بھی وسیم اکرم کی طرح بال سوئنگ نہیں کرسکتا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی وسیم اکرم کی بالنگ نے انہیں بہت متاثر کیا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 اور 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 502 وکٹس حاصل کر رکھی ہیں۔