کورونا سے تین مریض انتقال،289 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (10 ستمبر 2020): گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے 3 مزید مریض دم توڑ گئے اور 289 مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مثبت کیسز کی تعدادبتدریج بڑھ کر 131404 تک پہنچ گئی ہے نیز اب تک 1082367 نمونے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید 101 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کی جانب چلے گئے ہیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس صورتحال پر اپنے بیان میں کہی۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13049 نمونے ٹیسٹ کئے گئےجن کے نتیجے میں 289نئے کیسز سامنے آئے اور اب تک صوبے بھر میں1 لاکھ 31 ہزار 404 کیسز ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 367 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض جان بحق ہوگئے جسکے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2439 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں101مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کی جانب چلے گئے جسکے بعد اب تک1 لاکھ 26 ہزار 704 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اپنے بیان کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت 2261 مریض زیر علاج ہیں جن میں 1956گھروں میں اور6 آئسولیشن مراکز اور 299 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ اس وقت 146 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس میں سے 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں289نئے کیسز میں سے198مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ضلع جنوبی 115، ضلع شرقی 36 اور ضلع وسطی18 ، ضلع ملیر 14، ضلع کورنگی 10 اورضلع غربی 5 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر اضلاع میں ٹھٹہ16، حیدرآباد15 اوربدین14 ، سانگھڑ3، ٹنڈو محمد خان3 ، گھوٹکی، قمبر، لاڑکانہ اور سکھر2-2 ، ٹنڈوالہیار، جیکب آباد، جامشورو، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد اور شکارپور1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ