زیادتی کے ملزمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، ٹویٹر پر ٹرینڈز بن گئے

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والی ماں کے حق میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر دیکھا جارہا ہے کہ عوام کی طرف سے ناصرف واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے بلکہ مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلنے والی اس گندگی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جاسکے، عوام کی طرف سے یہ مطالبہ اس لیے بھی زور پکڑ رہا ہے کیونکہ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں جہاں ناصرف خواتین بلکہ معصوم بچوں اور ننھی کلیوں کو بھی درندہ صفت لوگ اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے ہیں جن میں سے قصور کا واقعہ تو سب کو یاد ہی ہوگا جہاں ایک بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔


ٹویٹر پر بننے والے مختلف ٹرینڈز میں عوام کے جذبات کی ایک جھلک ان پیغامات میں دیکھی جاسکتی ہے