وزیراعظم نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔سیکیورٹی اداروں کو مجرمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم نے مجرموں کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو مجرمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔
مہذب معاشروں میں وایسے واقعات ہونا شرمناک ہیں،۔انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی،فیصل واوڈ ا نے کراچی میں ننھی مروا اور موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا معاملہ اٹھایا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم نے دونوں واقعات کا نوٹس لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ملزمان نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ، پولیس کی طرف سے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ، پولیس نے ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی شامل تفتیش کرکے جلد اصل ملزمان کی گرفتاری کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔

دوسری طرف اس واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے ، اس سلسلے میں قانون سازی اور ملزمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے ۔ہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم بنادی گئی ہے