سینئر صحافی قیصر محمود کراچی میں انتقال کرگئے ۔

سینئر صحافی قیصر محمود کراچی میں انتقال کرگئے ۔ان کے انتقال پر صحافی برادری میں گہرے دکھ اور غم کی کیفیت ۔قیصر محمود کا شمار انتہائی ذہین نڈر اور بہادر صحافیوں میں ہوتا تھا ان کے انتقال سے صحافت ایک بے باک صحافی سے محروم ہوگئی ہے وہ اپنی طرز کے ایک منفرد انسان اور باکمال شخصیت کے مالک تھے ۔

سینئر صحافی قیصر محمود کے انتقال پر تعزیت

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے یونیورسٹی کے دیرینہ ساتھی اور سینئر صحافی قیصر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین
——————
کے یوجے نظریاتی کاسینئرصحافی قیصرمحمودکے انتقال پردکھ کااظہار

قیصرمحمودبہترین قلمکارنڈرصحافی تھے،عمیرعلی انجم

قیصرمحمودکے انتقال پرشدیددکھ ہے،چیئرمین کے یوجے نظریاتی

اطہرہاشمی اوراب قیصرمحمودکاہم سے بچھڑجانابڑاصدمہ ہے،عمیرعلی انجم

اللہ کریم قیصرمحمودکی مغفرت فرمائیں اوراہلیخانہ کوصبرجمیل دیں،عمیرعلی انجم

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
کےیوجےنظریاتی ۔