وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات.

ملاقات میں سیکرٹری تعلیم سندھ محمد احمد ناریجو ، وفاقی جوائنٹ سیکرٹری تعلیم رفیق طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سندھ فوزیہ خان، محکمہ تعلیم سندھ کے افسران بھی موجود ہیں.

ملاقات میں ملک بھر میں تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے. شفقت محمود

کوووڈ 19 کے بعد ملک بھر میں تعلیم کے حوالے سے مشکلات ضرور ہوئی ہیں لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس کا زیادہ سے زیادہ ازالہ کیا جاسکے. شفقت محمود

ملک بھر میں کوووڈ 19 کے بعد تعلیمی اداروں کے حوالے سے مشترکہ پالیسی کے باعث بہت سے مسائل کا حل ممکن ہوسکا ہے. سعید غنی

ہم اس بات پر متفق ہیں کہ تعلیمی اصلاحات کے لیے تمام صوبوں کی مکمل مشاورت ہو. سعید غنی

تعلیمی نصاب، تعلیمی سال سمیت تمام پر تمام صوبوں کی مشاورت سے ہم ملک بھر کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنا سکیں گے. سعید غنی