وفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان ویتنام کا 75 واں یو م آزادی فیڈریشن ہا ؤس کراچی میں منا یا گیا۔

ایف پی سی سی آئی پاک ویتنام بز نس کو نسل کے چیئر مین ثاقب فیا ض مگو ں کی زیر صدارت پاکستان ویتنام بز نس کو نسل کے پہلے اجلاس کے دوران ویتنام کے 75ویں یو م آزادی کے موقع پر کیک کا ٹنے کی تقریب کا انعقا د ویتنام ٹر یڈ مشن کی سر براہ Nguyen Thi Diep Ha نے کیا۔ اپنے استقبالیہ کلما ت میں پاک ویتنام بز نس کو نسل کے چیئر مین ثاقب فیا ض مگو ں نے کہاکہ ویتنام نے کم وقت میں معا شی اور خوشحال ملک کی تر قی کے لیے ایک مثا ل قا ئم کی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ویتنا م پاکستان میں درآمدی متبا دل صنعتیں قا ئم کر سکتا ہے اور تکنیکی شعبے میں بھی سر ما یہ کاری کی جا سکتی ہے۔ انہو ں نے پاکستان اور ویتنام کے ما بین دو طر فہ تعلقا ت کے فرو غ کے لیے B2Bمیٹنگز، نما ئشو ں اور سیمینار ز کے انعقاد کی بھی تجو یز پیش کی۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجا ز نے فیڈریشن ہا ؤس کراچی میں ویتنام ٹر یڈ مشن کی سر براہ Nguyen Thi Diep Haکا خیر مقدم کرتے ہو ئے ویتنام کے 75ویں یو م آزادی کے موقع پر مبا رکبا د پیش کی۔ انہو ں نے کہاکہ دو نو ں ممالک کے در میان کم سطح کے با ہمی رابطو ں کے بارے میں معلوما ت، معا شی،تجا رت اور سر مایہ کاری کے امکا نات کا فقدان ہے۔خرم اعجاز نے مزید کہاکہ کو ویڈ – 19 کی وجہ سے کاروباری سر گر میاں متا ثر ہو رہی تھی لیکن اب چو نکہ معا شی سر گر میاں بحال ہو رہی ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اور ویتنا م کے ما بین دو طر فہ تجا رتی تعلقا ت کو بہتر بنانے، سر مایہ کاری اور مشتر کہ منصو بو ں کے مواقع کے لیے کو ششو ں کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان نے خصو صی اقتصادی زونز مشتر کہ منصو بو ں کے لیے کا روبار دوست پالیسی کا آغا ز کیا ہے جس میں فو ڈ پر وسیسنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبو ں میں بھی صلا حیت مو جو د ہے۔ویتنا م ٹر یڈ مشن کی سر براہ Nguyen Thi Diep Haنے پاکستان اور ویتنام کے ما بین معا شی اور تجا رتی تعلقا ت بڑھا نے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ حفا ظت کے معا ملے میں کو ویڈ – 19کے ذریعہ ویتنام پہلے 50ممالک میں شا مل ہے، ایف پی سی سی آئی کے کردار کی تعریف کرتے ہو ئے Nguyen Thi Diep Ha نے کہاکہ مشتر کہ بز نس کو نسل JBCکو با قا عد گی سے B2B میٹنگز کا انعقاد کر نا چا ہیے تا کہ پاکستان اور ویتنا م کے ما بین قر یبی رابطہ قا ئم ہو سکے۔شبیر منشا نے ویتنامی حکومت کو پاکستان کی طر ف سے تجو یز کردہ PTAکے امکان پر تبا دلہ خیا ل کیا کیونکہ دونو ں ممالک کے لیے آزاد تجا رتی معا ہدے پر دستخط کرنا با ہمی فا ئد ہ مند ثابت ہو گا۔ انہو ں نے ویتنا م میں فر ی ٹر یڈ زون اور ویتنا م سے مصنو عی چمڑے کی درآمدسے متعلق معلوما ت کے لیے بھی در خواست کی۔ میٹنگ میں شو کت احمد،ندیم مظہر، شکیل احمد، جا ویدعیسا نی، آصف ریا ض کرنل (ر)، تو قیر اور دیگر ممتا ز تا جروں نے شر کت کی۔ سیشن کا اختتام ویتنام کے قو می دن کے کیک کا ٹنے کی تقریب کے ساتھ ہوا۔

محمد اقبال تا بش
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی