کراچی پریس کلب کے اندر ایک کانفرنس منعقد ہوئی

منجانب__ اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان

زیر قیادت__ ندیم مرزا

مطالبہ/ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ کرونا کی وجہ سے پورے ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنی من مانیوں کی روایت کو نبھاتے ہوئے بند اسکولوں کی پوری فیس سالانہ اضافہ اور سالانہ فیس کے ساتھ مانگ رہے ہیں

جن کی ادائیگی والدین کے لئے ناممکن ہے اور پیرنٹس کا کہنا ہے کہ فیس کے مسئلے کو حل کئے بغیر اور کرونا کے خاتمے تک اسکولز بالکل نہ کھولے جائیں

پیرنٹس صرف سرکاری منظور شدہ فیس ادا کریں گے جس کے لیے اسکول محکمہ تعلیم سے منظور شدہ فیس اسٹرکچر دکھانے کے پابند ہوں گے

اسکول مالکان پیرنٹس کو اسکول سے بچوں کے لئے کتابیں کاپیاں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور نہیں کریں گے اس سال کوئی سالانہ فیس نہیں لی جائے گی

بند اسکول کی مدت میں اسکول وینز کی کوئی رقم ادا نہیں ہوگی ہمارے یہ فوری مطالبات ہیں

تفصیلی مطالبات اسکولز کھولنے کے بعد کیے جائیں جس میں نصاب اور نظام کی تفصیلات ہوگی