بھارت میں مردہ شخص زندہ ہوگیا؟

بھارت میں راہ گیروں نے ایک شخص کو مردہ سمجھ لیا، حقیقت سامنے آئی تو پتہ چلا وہ تو خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارت میں ایک شخص سڑک کے کنارے سفید چادر کے اندر مزے سے سورہا تھا، اس دوران وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے اُسے مردہ سمجھ کر پولیس کو رپورٹ کردی کہ یہاں پر ایک شخص مردہ حالت میں پڑا ہے۔

جس کے کچھ دیر بعد ہی متعلقہ تھانے کی پولیس اور ریسکیو ادارے کے افراد موقع پر پہنچ گئے اور جیسے ہی مردہ نظر آنے والے شخص کو اٹھانے لگے تو وہ شخص فوراً جاگ گیا۔

اُس شخص کے اچانک اُٹھ بیٹھنے پر پہلے تو کچھ خوفزدہ ہوئے لیکن جب حقیقت معلوم ہوئی تو اسے برا بھلا کہنے لگے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے