عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شیئر کردی

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ہمراہ برسوں قبل لی گئی یادگار تصویر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے بہن اور شاہ رخ خان کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ ’جب میں اور میری بہن فلم ’دیوداس‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے ملے تھے
عتیقہ اوڈھو نے ہنستی مسکراتی تصویر کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’شاہ رخ خان انتہائی نرم مزاج اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے فلم دیوداس کے سیٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بلاشبہ فلم کا سیٹ بہترین تھا۔
اس سے قبل عتیقہ اوڈھو نے ماضی میں بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ششی کپور کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی تھی۔

ششی کپور کے ساتھ اپنی یادگار تصویر کے کیپشن میں انہوں نے تصویر سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ تصویر میں وہ، ششی جی، ان کی بیٹی اور میری بہن ممبئی میں موجود ہیں
اداکارہ نے بتایا تھا کہ شائستہ مزاج اور پیار کرنے والی طبیعت کے مالک ششی کپور کی وہ آج بھی بہت بڑی مداح ہیں