بلال عباس کا بہترین مشغلہ کیا ہے؟

ٹی وی انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ اُن کا بہترین مشغلہ سونا ہے۔

بلال عباس خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنی بچپن کی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بچپن سے ہی سونا میرا بہترین مشغلہ رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ’سماجی اور مذہبی اقدار‘ کے منافی مواد نشر کرنے پر بلال عباس کے حال ہی میں نشر کیئے جانے والے ڈرامے ’پیار کے صدقے‘ کے نشرِ مکرر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈرامے پر پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی