والد میرے لیے رول ماڈل ہیں : بلال مقصود

اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے والد انور مقصود کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا رول ماڈل قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے والد انور مقصود کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی
صویر کے کیپش میں انہوں نے لکھا ’میرے رول ماڈل آج 80 برس کے ہوگئے۔‘

واضح رہے کہ انور مقصود پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین مزاح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور ہیں۔

انور مقصود نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 میں ٹیلی ویژن پر کیا تھا، اس وقت صرف ایک ہی سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) تھا جو ملک بھر میں دیکھا جاتا تھا