پی سی بی اپنے فنڈز کرکٹ سے ہی بناتا ہے، ندیم خان

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے فنڈز کرکٹ سے ہی بناتا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں اے پلس کٹیگری میں شامل کرکٹر کی مجموعی آمدن 32 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آمدن قومی کھلاڑیوں کے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے معاہدوں سے بھی زیادہ ہے جبکہ ڈی کٹیگری میں شامل کرکٹر بھی اس سال 18 لاکھ روپے سے زائد کمائے گا۔

ندیم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹرز اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی آمدن کے درمیان فرق کم کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مناسب بھی یہی ہے کہ اس آمدن کا ایک بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل کی ترقی پر استعمال کیا جائے