پیراگلائیڈنگ کے دوران خاتون کے ہوش اڑ گئے

امریکی خاتون کو پیراگلائیڈنگ کے دوران بےاحتیاطی نے قیمتی موبائل سے محروم کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پیراگلائیڈنگ کا شوق رکھنے والی خاتون کو بے احتیاطی اور لاپرواہی نے ایسا سبق سکھایا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا، پیراگلائیڈنگ کے دوران سیلفی اسٹک مضبوطی سے نہ پکڑنے کے باعث اسٹک، موبائل سمیت چھوٹ گئی اور بلندی سے نیچے جاگری۔

خاتون کے پاس مہنگا ترین فون ‘آئی فون 11 پرومیکس’ تھا، وائرل ہونے والی ویڈیو پر درجنوں صارفین نے خاتون کے موبائل کھونے پر افسوس کا اظہار لیکن وہیں کئی صارفین نے عورت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔