نوواک جوکووچ یوایس اوپن ٹینس سے ڈس کوالیفائی

عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کو یوایس اوپن ٹینس سے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ اور اسپین کے پابلو کیرینو بستا سے پہلا گیم ہار گئے، جوکووچ نے غصے میں بال جیب سے نکالی اور ریکٹ سے دوسری جانب پھینکی جو خاتون لائن جج کو جالگی۔
جوکووچ نے اس غیردانستہ حرکت پر لائن جج سے فوری معافی مانگ لی، لیکن کھیل کے قواعد کے تحت کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا اس لئے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا