ڈنمارک کے کراچی میں موجودہ اور سابق قونصل جنرل کی کہانی

پاکستان اور ڈنمارک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی حجم کو فروغ دینے کے لئے ہونے والی کوششوں میں کراچی میں ڈنمارک کے سابق اور موجودہ اعزازی قونصل جنرل کا کردار اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ڈینمارک کے لیے میسج ناہید ارشاد الدین نے طویل عرصہ بطور اعزازی کونسل اور پھر اعزازی قونصل جنرل کے طور پر فرائض انجام دیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر اپریل 2013 میں حکومت ڈنمارک نے انہیں نائٹ آف فرسٹ کلاس آف ڈینی براگ آرڈر کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا تھا۔
یہ اعزاز ڈنمارکی ملکہ کی جانب سے پاکستان میں ڈنمارک سفارت خانے کی جانب سے ایک خصوصی تقریب میں میسج نہیں دیکھا دو دین کو پیش کیا گیا تھا جس میں سرکردہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور سفارت کار بھی موجود تھے مسز ناہید ارشاد الدین نے 1985 سے انیس سو چورانوے تک اعزازی وائس کونسل کے طور پر اور پھر انیس سو چورانوے سے 2012 تک بطور کونسلر اور پھر 2012 سے 2015 تک بطور اعزازی قونصل جنرل فرائض انجام دیے۔
اکتوبر 2015 میں ڈنمارک نے کراچی میں اپنا نیا اعزازی قونصل جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا پاکستان کی مشہور بزنس مین فیملی سے تعلق رکھنے والے زید بشیر کو کراچی میں ڈنمارک میں اعزازی قونصل جنرل بنانے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈنمارک کی ملکہ کی جانب سے زید بشیر کو اعزازی قونصل جنرل مقرر کرنے کا اعلان ڈنمارک کی انچارج ڈی مشن مس ہیلی نیلسن نے کیا ۔تقریب میں سفارت کاروں سرکاری افسران سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ ایک پروقار اور یادگار تقریب ثابت ہوئی ہیلی نیلسن نے زید بشیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کاروباری دنیا میں ان کی خدمات آئیڈیاز اور کامیابیوں کو سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ ناروے کا جھنڈا لہرانے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کو فروغ دیں گے جبکہ زید بشیر نے حکومت ناروے کا شکریہ ادا کیا کہ ناروے نے انہیں کراچی میں پاکستان میں نمائندگی کا موقع دیا انہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ سال پہلے تک ڈنمارک پاکستان کو 93 ملین امریکی ڈالر مالیت کی اشیاء ایکسپورٹ کرتا تھا جبکہ پاکستان بھی ڈنمارک و 95 ملین ڈالر کی اشیاء بھیجتا تھا جس میں 40 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی مصنوعات تھیں اوربند الیاس فیصد میری ٹائم انڈسٹری سے متعلق تھی۔

جناب زیاد بشیر ڈنمارک کے نئے کونسل جنرل مقرر

اپنا تبصرہ بھیجیں