پورا پاکستان قادر بھائی جیسی شخصیت کو یاد کر رہا ہے، وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں ہی نہیں پورا پاکستان قادر بھائی جیسی شخصیت کو یاد کر رہا ہے ۔

پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی وسیم اکرم نے لیگ اسپنر عبد القادر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں عبد القادر جیسا اسپنر نہیں دیکھا، صرف میں ہی نہیں پورا پاکستان قادر بھائی جیسی شخصیت کو یاد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا ہے
پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر نے دنیائے کرکٹ میں لیگ اسپن بالنگ کا فن متعارف کرایا، عبدالقادر لاہور میں گزشتہ برس 6 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔