کراچی میں قتل کی خوفناک واردات پولیس نے تین دن میں قاتل گرفتار کر لیئے

کورنگی زمان ٹاون میں دو سمتبر کوقتل ہونے والے منیف کے قتل میں ملوث خاتون سمت تینوں ملزمان گرفتارکرلیئے، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تو پولیس متحرک ہوئی، قتل کی اس واردات کو پولیس پہلے ڈکیتی کی واردات سمجھتی رہی لیکن ٖسی سی ٹی وی کے مناظر سامنے آنے پر واضح ہوا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل چھنینے کا ڈرامہ رچایا
پولیس حکام نے ملزم نعمان اور شاہ رخ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ملزم شاہ رخ نے شہری منیف کو گولیاں مارکرقتل کیا تھاپولیس کا کہناہے گرفتار ملزمہ عریبہ کے مقتول منیف سے تعلقات تھے جبکہ شاہ رخ سے بھی دوستی تھی ملزمہ کے مطابق مقتول منیف اسے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شادی کے بعد ملزمہ مشتعل تھی اور چاہتی تھی کہ مقتول اس سے نکاح کرئے لیکن منیف کا نکاح دو سال قبل ہو چکا تھا جب 14 اگست کو دلہن کی رخصتی ہوئی تو ملزمہ نے مقتول کو دھمکیاں دی جس پر مقتول نے اسے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں
ملزمہ نے ہی مقتول کو فون کرکے بلایا اور پھر شاہ رخ کو فون کرکے بتایا کہ منیف آ گیا جس پر شاہ رخ نے اپنے دوست نعمان کے ساتھ جاکر منیف کو گولیاں مار قتل کر دیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں کام کرکے تین دن میں قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا