چھ ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا ناقابل فراموش دن ہے

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر ملک منظور اعوان نے یوم دفاع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا ناقابل فراموش دن ہے جس پر پاکستانی قوم جتنا فخر کرے کم ہے نئی نسل کو دفاع وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ہم سب کو ایک بار تمام اختلافات بھلا کر پوری دنیا کو یہ بتلانا ہوگا کہ پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کو اپنے وطن پاکستان سے پیار ہے اور ہم کسی صورت اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں بھول نہیں سکتے ملک منظور اعوان نے مزید کہا کہ ملت پاکستان کے لیے 6 ستمبر شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں یہ دن ہماری عظمت کا نشان ہے ہم ایک زندہ قوم ہیں ہماری مسلع افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں افواج پاکستان اور پاکستانی قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے ستمبر 1965 کی جنگ میں پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم ایک باوقار قوم ہے دشمن کے نا پاک عزائم کو کبھی کامیابی نہیں ہونے دیں گے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب کو سرحدیں مضبوط بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا تبھی ہمارا امیج پوری دنیا میں قائم رہ سکتا ہے