بھارت: بینک کے اسٹرانگ روم سے چار فٹ لمبا کوبرا سانپ

بھارت میں ایک بینک کے اسٹرانگ روم سے چار فٹ لمبا کوبرا سانپ نکل آیا، ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ کو بینک سے نکالا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سانپ برآمد ہونے کا یہ واقعہ بھارتی شہر بھوونیشور میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق جیسے ہی بینک کے ملازمین کیش کے سلسلے میں اسٹرانگ روم (کیش رکھنے والے لاکر) کی جانب گئے تو انھیں یہ محسوس ہوا کہ یہاں ایک سانپ موجود ہے جو آئرن چیسٹ کے نیچے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بینک کے عملے نے فوری طور پر ریسکیو ادارے کو فون کیا جو سانپ کو پکڑ کر لے گیا۔

اس موقع پر بینک کا عملا اور وہاں موجود کسٹمر افراتفری کا شکار ہوگئے تھے