بلاول بھٹو نے 1100 ارب کے پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے 1100 ارب کے پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا—————-پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 11سو ارب کے ترقیاتی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا۔

ہاکس بے روڈ پر کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق نے جو اعلان کیا ہے، اس میں سے 800 ارب کے سندھ حکومت کے منصوبے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے وفاق کے 300 ارب روپے کے منصوبے ہیں، 1100 ارب کا یہ پیکیج شہر کی ترقی کےلیے اچھی شروعات ہے-پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں جب سیلاب آیا تھا تو ہم نے وطن کارڈ سے عوام کی مدد کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو ریلیف کے کاموں میں مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان بھی عوام کی مدد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام ڈوب رہے ہیں، ان کے جان و مال اور فصل نقصان میں ہیں، سیلاب متاثرین کی وطن یا پاکستان کارڈز سے مدد کی جائے

وفاق کا 300 ارب اور حکومتِ سندھ کا 800 ارب روپے مختص کرنا کراچی کی ڈولپمینٹ کے لیئے اچھا آغاز ہے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ریلیف اینڈ ریھبلیٹیشن کے لیئے ضروریات بہت زیادہ ہیں: بلاول بھٹو زرداری

بارش متاثرین کی امداد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیئے سندھ وفاق کی جانب دیکھ رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

بارشوں کے باعث سندھ میں زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے: بلاول بھٹو زرداری

چاول، کپاس اور گنے سمیت کھڑی مختلف فصلیں برباد ہوگئی ہیں: بلاول بھٹو زرداری

میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹنڈومحمد خان، عمرکوٹ، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں عوام کو ریلیف کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری

موجودہ حالات میں بلاتفریق امداد اور ریھبلیٹیشن کے لیئے قومی پالیسی کی ضروت ہے: بلاول بھٹو زرداری

موجودہ حالات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح کام کرنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے 2010ع اور 2011ع قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد کو یقینی بنایا: بلاول بھٹو زرداری

سابق صدر آصف زرداری کی زیرقیادت حکومت نے وطن کارڈ اور پاکستان کارڈ کے ذریعے متاثرین کی بلاتفریق امداد کی: بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی

بلاول بھٹو زرداری نے دورے کے دوران پارٹی رہنما صاحب ڈنو جسکانی سے اُن کے بھائی مرحوم رانو خان جسکانی کے انتقال پر تعزیت کی