برسات، سیلاب متاثر علاقوں ضلعوں کی بحالی کہ لیے پیکیج دینے کا مطالبہ

کراچی ۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے کراچی شہر کی بحالی کہ لیے دیے گئے گیارہ سئو ارب روپئے کے پیکیج کہ ساتھ سندھ کے دیگر برسات، سیلاب متاثر علاقوں ضلعوں کی بحالی کہ لیے پیکیج دینے کا مطالبہ کردیا، سندہ کی عوام سے احساس محرومی ختم کرنے کہ لیے وزیر اعظم بارشوں اور سیلاب سے متاثر اضلاع کا دورہ کریں، کراچی پیکیج کہ لیے جی ڈی اے سے مشاورت کی جائے، حالیہ بارشوں میں جن اضلاع میں نقصان پہنچا ہے ان کو بھی آفت زدہ قرار دیا جائے سید صدرالدین شاھ راشدی۔
جلد سندھ کے دیگر متاثرہ اضلاع کا دورا کروں گا،جی ڈی اے ہماری اہم اتحادی جماعت ہے،ان کے تحفظات اولیت کی بنیاد پر ختم کیے جائیں گے،سندھ اور سندھ کی عوام سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ عمران خان،

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدرالدین شاھ راشدی نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی ،ملاقات میں سید صدرالدین شاھ راشدی نے وزیر اعظم کو جی ڈی اے کے تحفظات سے آگاہ کیا،اور کہا کہ سندھ کی عوام سے احساس محرومی کو ختم کرنے کہ لیے بارشوں اور سیلاب سے متاثر دیگر اضلاع کا وزیراعظم دؤرے کرکے رلیف پیکیج کا اعلان کرے، کیونکہ حالیہ بارشوں کے باعث سندھ کے دیگر اضلاع بھی سخت متاثر ہوئے۔جن کو سندھ حکومت نے بھی نظر انداز کردیا ہے، ان علاقوں کو بھی آفت زدہ قرار دیا جائے متاثر اضلاع میں ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر کئنالز کہ پشتوں اور روڈوں پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید وزیراعظم کو یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کو ھدایت دی جائیے کہ ایک ماہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا دو بار اجلاس کیا جائے اور آئیندہ ملاقات میں جی ڈی اے کے دیگر رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سید صدرالدین شاھ راشدی کو یقین دلایا کہ جی ڈی اے کہ تحفظات مناسب ہیں جن کو ختم کیا جائے گا جی ڈی اے ہماری اہم اتحادی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ جلد بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع کا دؤرا کریں گے،اور ان اضلاع کی بحالی کہ لیے پیکیج دیا جائے گا،