کامیڈی کرائم فلم ’کم بیک ٹریل‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کامیڈی کرائم فلم ’کم بیک ٹریل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

اس فلم میں روبرٹ ڈی نائر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ مورگن فریمین جیسے نامور اداکار بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

کلاؤڈ برسٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے یہ فلم 13 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی ایک ’فلم پروڈیوسر‘ کے گرد گھومتی ہے جو خود قرض میں ڈوبا ہوا ہے اور فلم بنانے کا خواہشمند ہے۔

اس فلم کی عکس بندی گزشتہ سال جون میں شروع ہوئی اور تقریباً 13 ماہ بعد جولائی 2020 میں مکمل ہوئی۔

جارج گیلو کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 1982ء میں اسی نام سے ریلیز ہونے ہیری ہرویٹز کی فلم کا ریمیک ہے